ناندیڑ8ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے نیو مونڈھا میںں ایک سال قبل قتل کی واردات رونما ہوئی تھی اس معاملے میں گزشتہ روز ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیو مونڈھا میں 17 ڈسمبر 2017 ءکو شب آٹھ تا نو بجے کے درمیان شکر گنگادھر پنچنگلے عمر 25سال ساکن نیو مونڈھا کو چند افراد نے قتل کردیا تھا ۔اس معاملے میں کچھ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیاگیاتھاسلئے مقتول کے والد فریادی گنگادھر نامدیو نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا ۔ اس قتل کی واردات کے تقریباایک سال بعد عدالت نے ملزمین کے خلاف دفعہ 156(3)سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں کل ملزمین کے خلاف فریادی کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302‘34کے تحت جرم درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی پٹھان معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔