ناندیڑ:کھنڈنی وصول کرتے ہوئے گرفتار صحافیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا گورنمنٹ افسران کا مطالبہ

ماہور:25اگست(ورق تازہ نیوز)ماہور کے تحصیلدار سدھیشور ورن گاونکر کی بدنامی کرکے کھنڈنی کامطالبہ کرنے والے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ گورنمنٹ گزٹ افسران مہاسنگھ نے کیا ہے ،مہاسنگھ کی جانب سے دئےے گئے میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ ورن گاونکر اپنی خدمات ایمانداری سے انجام دے رہے تھے اسکے باوجود ان کی بدنامی کی گئی ہے ۔

بدنامی کرنے والے مواد کو اخباروں میںشائع کیاگیا ۔ اس کے بعد بلیک میل کرتے ہوئے تحصیلدار کھنڈنی کامطالبہ کیاگیا ۔ورن گاونکر نے اس معاملے کی اطلاع پولس کو بھی دی تھی ۔اس کے بعد ضلع کلکٹر آفس ناندیڑ کے احاطہ میں ایک لاکھ روپے کی کھنڈنی حاصل کرتے ہوئے پانچ ملزمین رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گئے تھے ۔ ایک ملزم ہنوز فرار ہے ۔وزیرسرپرست ناندیڑ اشوک راو چوہان کی ہدایت پر تحصیلدار ورن گاونکر کو ایک حفاظتی گارڈ فراہم کیاگیا ہے ۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading