ناندیڑ:25اگست(ورق تازہ نیوز) شہر کے محبوب نگر کے نوری چوک میں نوجوان کے قتل کے معاملے میں گرفتار تین ملزمین کو29 اگست کو پولس کسٹڈیی اور اقدام قتل کرنے کی کوشش کے معاملے میں بھی ایک ملزم کو 28 اگست تک پولس کسٹڈی منظور کی گئی ۔
23اگست کوشب آٹھ تا ساڑھے آٹھ بجے شیخ وسیم شیخ یوسف کی درج شکایت کے مطابق شاہ رخ خان انور خان ‘سہیل خان انور خان‘ عامر خان انور خان‘ اورسلمان خان انور خان چار بھائیوں نے مل کر شیخ محسن شیخ یوسف کوقتل کردیا ۔
ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 268/2020 کے تحت مقدمہ کااندراج کرکے پی آئی سنجے ننورے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں ۔
جبکہ اسی شب مقتول شیخ محسن او اسکے ساتھی شیخ سہیل اورر شیخ امیر شیخ امجد نے مل کر شاہ رخ خان اورسکے دیگر بھائیوں پر جان لیواحملہ کیاتھا۔ شاہ رخ خان کی شکایت پر جرم نمبر 269/2020 کے تحت اقدام قتل کامقدمہ درج کیاگیا ۔ اس معاملے کی تفتیش اے پی آئی جادھو کے سپرد کی گئی ۔
آج سنجے ننورے ‘وی ڈی جادھو ‘ پولس ملازمین پانچال ‘ پاٹل ‘ بالاجی کیندرے ‘رام داس سوریہ ونشی ‘اور ہوم گارڈس کے کچھ ملازمین نے قتل کی واردات میں ملوث شاہ رخ خان ‘ سلمان خان ‘ اور سہیل خان کے علاوہ جان لیوا حملہ کے معاملے میں شیخ امیر شیخ امجد ان چاروں کو گرفتار کیا ۔
قتل میں ملوث عامر خان ہنوز مفرور ہے ۔ تمام ملزمین کی عمریں 18 تا 22 سال کے درمیان ہے ۔پولس میں عدالت میں بحث کی کہ ملزمین کو پولس کسٹڈی دینا ضروری ہے ۔ قتل کے معاملے میں تین ملزمین کو 29 اگست تک اورجان لیواحملہ کیس میں ایک ملزم کو 28 اگست تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ۔
