ناندیڑ:کوویڈ متاثرہ کی آخری رسومات اب پولس سے اجازت لزوم برخواست

ناندیڑ:30اپریل (ور ق تازہ نیوز)جان لیوا کوویڈ19 مر ض سے متاثر ہلاک ہونیوالے افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کےلئے اب پولس سے اجازت طلب کرنا لازمی نہیں ہے ۔ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے اس طرح کااہم فیصلہ صادر کیا ہے جس کی بنیاد پرضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی آخری رسومات کی ادائیگی کےلئے پولس کی اجازت نامے کی ضرورت باقی نہیں رہی ہے ۔

اس تعلق سے ایک مفاد عامہ کی درخواست بنچ میںداخل کی گئی تھی جس پرفاضل جج نے 26 اپریل نے مذکورہ فیصلہ سنایا ۔ اخبارات میں ایسی خبریں شاےع ہوئی تھیںکہ کورونا مریض کی لاش کی آخری رسومات میں پولس والے رشتہ داروں کوشریک نہیںہونے د ے رہے تھے جس سے یہ تاثر پیداہورہاتھا کہ مرنے والا اپنی بیماری کے وائرس دیگر افراد میں منتقل کرسکتاہے ۔کورٹ نے خودسے مفاد عامہ کی درخواست داخل کی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading