ناندیڑ:کورونا متاثر دو حقیقی بھائیوں کی ایک ہی دن میںموت!

ناندیڑ:15 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)تعلقہ ناندیڑ کے وڑونی گاوں کے ساکن کورونا مرض سے متاثردو بھائیوں کی ایک ہی دن میںموت واقع ہوئی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ ان دونوں بھائیوں میںبڑی محنت تھی اور ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہتے تھے ۔ وڑونی کے پنج کروشی کے طور پر مشہور دو بھائیوں میںسے چھوٹے بھائی 78سالہ عمر کاعلاج ناندیڑ کے خانگی دواخانہ میںجاری تھا ۔جبکہ 80سالہ دوسرے بھائی کاعلاج لاتور کے سرکاری د واخانہ میں جاری تھا ۔ ڈاکٹروں نے دونوں کورونا مریضوں کوبچانے کی بڑی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیںہوئے ۔

بالآخر بدھ 14 اکتوبر کوصبح ایک بڑے بھائی نے لاتور کے دواخانے میںتو دوسرے چھوٹے بھائی نے ایک گھنٹہ بعد ہی ناندیڑ کے دواخانہ میںدم توڑا ۔ ناندیڑ میںانتقال کرنے والے بھائی کی آخری رسومات ناندیڑ کے گووردھن گھاٹ شمشان گھاٹ پر کی گئی جبکہ لاتورمیںچھوٹے بھائی کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔