ناندیڑمیں کورونا سے اموات کاسلسلہ جاری

ناندیڑ:15 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)آج جمعرات 15 اکتوبر 2020 کورونا رپورٹ کے مطابق ، ضلع میں 236 کورونا سے متاثرہ افراد کوصحت میں بہتری کے باعث اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والے نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کاسلسلہ جاری ہے اور آج ، 94 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ان میں سے 29 آر ٹی پی سی آر کے معائنے اور 65 اینٹی جن کٹس کے معائنے میں رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔آج 972 رپورٹوں میں سے 832 رپورٹیں منفی رہیں ۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 17 ہزار 792 ہوگئی ہے جن میں سے 15 ہزار 392 مریضوں کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں کل 1ہزار،820 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 43 کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران پانچ مریضوں کی موت ہوگئی۔ بلولی تعلقہ کے ادم پور کی ایک 40 سالہ خاتون ، لوہا تعلقہ کے کلمبر سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون کی بدھ ، 14 اکتوبر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری اسپتال میں‘بلولی تعلقہ کے ڈون گاوں کے 50 سالہ شخص کی خانگی اسپتال ‘اور 15اکتوبرکوحدگاو¿ں سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ شخص کی کووڈسنٹر اور نجی اسپتال میں ]سمتانگر مکھیڑ کے70سالہ شخص‘کی ضلع کوویڈاسپتال ناندیڑمیں دوران علاج موت ہوگئی ۔اس طرح اب ضلع میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 469 ہوگئی ہے۔ آج کے آر ٹی پی سی آر کے معائنے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقوں19 ، اردھاپور تعلقہ 1 ، بلولی 1 ، عمری 1 ، لاتور 1 ، ناندیڑ دیہی 1 ، کنوٹ 1 ، دھرم آباد 1 ، ہنگولی 2 ، حیدرآباد 1 ۔ مجموعی طور پر 29 متاثرہ افراد پائے گئے۔ اینٹیجن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں 34 ، اردھاپور تعلقہ 5 ، لوہا 1 ، حدگاو¿ں 1 ، بلولی 3 ، نائیگاوں 2 ، عمری 2 ، ناندیڑ دیہی 1 ، مدکھیڑ 2 ، کنوٹ 4 ، دےگلور 4 ، مکھیڑ 1 ، دھرم آباد 2 ، عادل آباد 3۔ اس طرح 65 افراد متاثر پائے گےے ہیں۔