ناندیڑ : کورونا سے چھ مریض فوت ‘ پازیٹیو معاملات میں مزید کمی

ناندیڑ: 4۔ اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)آج اتوار کو بھی ناندیڑ ضلع میں کوروناسے چھافراد فوت ہوئے ہیں ۔حالانکہ نئے کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔اور صحت یاب مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے ۔ آج کی کورونا رپورٹ کے مطابق ، ضلع میں 263 کورونا سے متاثرہ افراد کو صحت میں بہتری کے باعث اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ادھر ، 122 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔

ان میں سے 23 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے اور 99 اینٹیجن کٹس ٹیسٹ میں پازیٹیو آئے ہیں۔آج 874 رپورٹس میں سے 735 رپورٹس منفی آئیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 16 ہزار 321 ہوگئی ہے جن میں سے 12 ہزار 808 مریضوں کو طبی علاج کے بعداسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔اسپتال میں کل 2 ہزار 987 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 55 کی حالت ہنوز تشویشناک ہے۔

آج چھ متاثرین فوت ہوئے ہیں ان میں جمعرات یکم اکتوبر کو پنکج نگر ناندیڑ کی ایک 82 سالہ خاتون ، شام نگر میں ناندیڑ کا 43 سالہ شخص ، 3 اکتوبر بروز ہفتہ ، قندھار کے شیراڈون سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ بزرگ ، لیبر کالونی ناندیڑ کی ایک 55 سالہ خاتون اور حدگاو¿ں کا 52 سالہ مرد‘گورنمنٹ میڈیکل کالج ، وشنوپوری ، ناندیڑمیں فوت ہوگیا‘ مکھیڑ تعلقہ کے ورتلا کا75 سالہ شخص ڈسٹرکٹ اسپتال ، کوویڈ اسپتال ، ناندیڑ میں دوران علاج چل بسا۔ اس طرح اب تک ضلع میں 426 کورونا متاثرین فوت ہوچکے ہیں ۔

صحت یاب مریضوں میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال ناندیڑ 13 ، بلولی کوویڈ کیئر سنٹر 3 ، بھوکر کوڈ کیئر سنٹر 6 ، حدگاو¿ں کوویڈ کیئر سنٹر 2 ،ماہور کوویڈ کیئر سنٹر 1 ، دھرم آباد کوویڈ کیئر سنٹر 8 ، مکھیڑ کوویڈ کیئر سنٹر 30 ، اردھا پور کوڈ سینٹر 5 ، گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری ناندیڑ 15 ، این آر آئی / پنجاب بھون / محصول بھون / ہوم آئسولیشن129 ،حمایت نگر کوویڈ کیئر سینٹر 1 ، نجی ہسپتال 27 ، قندھار کوویڈ کیئر سنٹر 1 ، کنوٹ کوویڈ کیئر سیٹٹر 5 ، لوہا کویوڈ کیئر سنٹر 17۔ اس طرح ایک دن میں263 متاثرہ افراد صحت ہوئے ہیں

آج آر ٹی پی سی آر معائنے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں حدود میں12 ، کنوٹ میں 1 ، قندھار میں 1 ، دھرم آباد میں 1 ،ایوت محل میں 2 ، ناندیڑ دیہی میں 3 ، حدگاوں میں 1 ، نائیگاو¿ں میں 1 اور ہنگولی میں 1فردپازیٹیو پایاگیا
جبکہ اینٹیجن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل حدودمیں 57 ، مدکھیڑ 1 ،حدگاو¿ں 3 ، قندھار 2 ، نایگاو¿ں 4 ، دھرم آباد 5 ، عمری 1 ، ناگپور 1 ، ناندیڑ دیہی 12 ، حمایت نگر 1 ، ماہور 1 ، لوہا 2 ، کنوٹ3 ، پربھنی 3 ، ہنگولی 2 ، جالنہ 1 ۔ مجموعی طور پر 99 افرادکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading