ناندیڑ:کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت کی جانب سے دہم طلباءکیلئے رہنمائی کیمپ

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)دہم بورڈ امتحانات کے پیش نظر ، طلباءکی تیاریوں کے ضمن میں کانگریس شعبہ اقلیت کی جانب سے ناندیڑ شہر کے فیمس فنکشن ہال میں مضمون ریاضی کولیکر رہنمائی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔کیمپ میں ریاضی کے ماہر اساتذہ ، خلیل الرحمن سر (امراوتی) شیخ محمد عباس سر (لاتور) سید عبدالغفور سرa (اودگیر) ،ایم اے ودود سر (ناندیڑ)نے طلبا و طالبات کی رہنمائی فرمائی ۔ دومرحلوں پر مشتمل اس پروگرام میں الجبراءاور جیومیٹری کہی مشق پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔نئے نصاب کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ نے مضمون ریاضی کی باریک بینیوں سے طلباءکو آگاہ کروایا۔کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں شہر کے مختلف علاقوں سے طلباءنے شرکت کی۔ کیمپ کے آغاز سے قبل کانگریس پارٹی کے لیڈران نے اپنے مختصرسے خطاب میں تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی

۔اس کیمپ میں مہاراشٹرا کانگریس کمیٹی جنرل سیکریٹری لیاقت انصاری، ریاستی نائب صدر شعبہ اقلیت کانگریس پارٹی مسعود احمد خان، شعبہ اقلیت ناندیڑ ضلع صدر شمیم عبداللہ، کارپوریٹر سید شیر علی، حبیب باغبان، بابو خان گتہ دار، فاروق حسین بدویل، عبدالحفیظ باغبان، یوتھ لیڈررحیم احمد خان ودیگر معززین موجود تھے۔ کیمپ کا انعقاد کانگریس پارٹی صدر شعبہ اقلیت ،ناندیڑ حلقہ شمال محمد زبیر احمد کی جانب سے کیاگیا تھا۔کیمپ کو کامیاب بنانے میں رفیق پٹھان ، پروفیسروجاہت اللہ خان، عبدالرحمن سر، محمدشفیق، خلیل احمدسر، سیدریحان،محمد قاسم، محمد ندیم، شیخ عظیم، ناصر حسین ، محمد وسیم، و دیگر کی کاوشوں کا دخل رہا۔

Leave a comment