ناندیڑ:19 فروری ۔(ورق تازہ نیوز)شہر میں صاف صفائی کے کام کرنے والے صفائی مزدوروں کی تنخواہ اب 8ہزار684 روپے کے بجائے 11ہزار499 روپے کردی گئی ہے ۔
اس طرح کی اطلاع کل صفائی ملازمین کے تربیتی کیمپ میں دی گئی ۔شہر میں صاف صفائی کرنے کا کام آر اینڈ بی کمپنی کودیاگیا ہے ۔اس کمپنی کی جانب سے ہر ماہ ملازمین کو 8ہزار684 روپے دئےے جاتے تھے ۔لیکن اب تنخواہ میںتقریبا2800روپیوں کااضافہ کیاگیا ہے ۔یہ اضافی تنخواہ مارچ سے ملے گی ۔اس طرح کی اطلاع محکمہ صاف صفائی کے اسسٹنٹ کمشنر غلام صادق نے دی ۔ تنخواہ میں اضافہ کی خبر سے صفائی ملازمین میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔دریں اثناءکارپوریشن کے صفائی ملازمین کو دو مرحلوں میں تربیت دی جارہی ہے ۔جس میں انھیں رضاکارانہ ادارہ کی جانب سے یہ ترتیب دی جارہی ہے ۔
پہلے مرحلے میںدیڑھ سو او دسرے مرحلے میں دیڑھ سو ملازمین کو فی کس پانچ دنوں کی تربیت دی جارہی ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام صادق ‘ ملازمین یونین کے گنیش شنگے وغیرہ موجود تھے ۔ شہرمیں فی الحال آر اینڈ بی کمپنی کے 333 ملازمین صاف صفائی کام کررہے ہیں اور 242 ملازمین کارپوریشن کے صفائی کام پرمعمور ہے ۔