ناندیڑ:چاقو کی دھاک پر لوٹ لیا » ناندیڑ:باپ اوربیٹے کی جھلس کر موت

ناندیڑ:19 فروری ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے نمسکار چوک تاآسنا کی سمت جانیوالی سڑک پرایک تاجر کو چار موٹر سائیکل سواروں نے روک کر لوٹ لیا یہ واقعہ 13 فروری کو رونما ہوا ۔اس واقعہ میںتاجر سے 90ہزار روپےوں کا لوٹ لیاگیا ۔ائیرپورٹ پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیا ہے ۔ فریادی کانارام آسارام چودھری کے مطابق 13فروری کو پارسل لانے کیلئے وہ جارہے تھے اس وقت گیا ن ماتا اسکول کے قریب چار موٹر سائیکل سوارافراد نے انھیں روک دیااورچاقوکی دھاک بتاکر دو موبائل فون ‘ نقد رقم اوگلے میں موجودسونے کازیور سمیت 90ہزارروپیوں کامال لوٹ لیا ۔ائیرپورٹ پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیا ہے۔

ناندیڑ:باپ اوربیٹے کی جھلس کر موت
دھرم آباد:19 فروری ۔(ورق تازہ نیوز)تعلقہ دھرم آباد کے دیہات چکنا میں تمباکو کو دھواں دینے کے دوران باپ شیخ چاند پاشاہ(55)سال اوربیٹا(22)سال بھٹی میں گر گئے اور بُری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ مہاراشٹر اور تیلنگانہ کی سرحد پربڑی تعداد میں کاشتکار تمباکو کی فصل اگاتے ہیں ۔ جب تمباکو کی فصل پکنے لگتی ہے تو اسے دھواں دینا ضروری ہے ۔چنانچہ کھیت میں لکڑیوںں کی ایک منڈپ تیارکرکے اُس میں آگ جلائی جاتی ہے تاکہ دھواں تمباکو کی فصل کو ملے ۔مذکورہ باپ بیٹا فصل کودھواں دینے کےلئے جلتی ہوئی بھٹی کے پاس پہونچے تو کسی طرح سے اُن کا پیر پھسل گیااور دونون بھٹی میں جاگرے اور بُری طرح جھلس گئے ۔دونوںکی جائے واقعہ پرہی موت ہوگئی ۔جب صبح تک دونوں گھر نہیں پہونچے تو خاندان کے لوگ صبح کھیت پہونچے تودونوں کی لاشیں دیکھ کر حیران ہوگئے۔ دونوں لاشیںپوری طرح سے جھلس چکی تھیں ۔ بعدازیں اس دردناک واقعہ کی اطلاع دھرم آباد پولس کو دی گئی ۔پولس تحقیق کررہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading