ناندیڑ:3جون(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ پولیس نے خواتین کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو شہریوں کو چاقو کی دھاک پر لوٹتے تھے۔ دو خواتین کوپولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ انکی تحویل سے دیڑھ لاکھ روپے کامال برآمد کیاگیاہے۔دو خواتین نے شہر کے انابھاو¿ ساٹھے چوک پرقندہار تعلقہ کے مادھو مورے کو لوٹ لیا تھا۔ مادھو مورے اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا جو ناندیڑ شہر کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن حدود کے انکور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
پیشاب آنے کی وجہ سے موٹرسائکل کو ریلوے ٹریک کے کنارے کھڑے کیاتھا۔ اسی وقت ایک مرد اور دو عورتیں اس کے قریب آئیںاور چاقو کی دھاک دکھاکر انہوں نے ان سے تقریباً 12,500 روپے مالیت کے موبائل فونز، 3,500 روپے نقد اور 65,500 روپے کی موٹر سائیکل زبردستی چھین لی۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔
پی آئی ڈاکٹر نتن کاشیکر کی رہنمائی میں اسسٹنٹ انسپکٹر روی وہولے، فوجدار ملند سون کامبلے ‘کانسٹیبل شیخ ابراہیم، روی بامنے، دلیپ راٹھوڑ، دیوی سنگھ سنگھل اور شیخ اظہر نے تحقیقات کو تیز کیااورنامعلوم ملزمین کی تلاش شروع کردی ۔گزشتہ روز گنگا ساگر عرف مایا راجو ماتھیکر، 30سال، سیما سنتوش نیل کنتھے، 27سال ساکن مالیگاو¿ں تعلقہ اردھاپور کو گرفتار کیا گیا اور65ہزار900 روپیوں کامال ضبط کیاگیا۔اس واردات میں ملوث مرد فرار ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے نے ڈکیتی کا پردہ فاش کرنے پر پولس ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔