ناندیڑ:پی ایس آئی پٹھان کی شریک حیات کا پولس اسٹیشن کے روبرو خودسوزی کااشارہ

ناندیڑ: 7 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)پی ایس آئی پٹھان کی شریک حیات نے ایس پی ناندیڑکو میمورنڈم دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ 12نومبر کو پولس اسٹیشن ائیرپورٹ کے روبرو خودسوزی کروں گی۔طاہر خان پٹھان گزشتہ 33سالوں سے محکمہ پولس میں خدمات انجام دے رہے ہیں

ا ور آج وہ پی ایس آئی کے عہدہ پرمعمور ہے اورفی ا لحال ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں برسرخدمت ہے ۔لیکن پٹھان کی شریک حیات نے کہا کہ پی آئی سنجے ننورے ہمیشہ ہی میرے شوہر طاہر پٹھان کو اذیتیں دے رہے ہیں۔آمنہ انجم نے 4 ستمبر اور 9ستمبر کو دو درخواستیںد ی تھی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔آج میرے خاندان پرفاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ۔

ان تمام باتوں سے ایس پی ناندیڑ کوواقف کروانے 25‘26اکتوبر ‘ 5نومبراور6نومبر کو ایس پی آفس کے پی آر او محکمہ کے اے پی آئی اناصاحب پوارنے انھیں ایس پی سے ملنے نہیں دیا ۔ائیرپورٹ پولس اسٹیشن کے پی آئی سنجے ننورے کی اذیتوں کی وجہ سے میرے شوہر پریشان ہے ۔اور آج تک ننورے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ۔ اسلئے 12نومبر کو صبح دس تاچھ بجے کے درمیان پولس اسٹیشن ائیرپورٹ کے روبرو خودسوزی کرنے کااشارہ آمنہ انجم نے دیا ہے ۔ جس کےلئے پولس انتظامیہ ذمہ دار رہے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading