ناندیڑ:27 اگست۔(ورق تازہ نیوز)سارے ملک پھیلی وباءکوروناوائرس کور وکنے کیلئے مرکزی حکومت نے لاک ڈاون نافذ کیا تھا ۔اسکے بعد مرکزی حکومت نے اَن لاک شروع کردیا ہے اور تمام کاروبار کو ان لاک کاعمل تیزی سے شروع کردیاہے ۔ اور کئی کاروبار شروع کیئے جاچکے ہیں، لیکن ابھی بھی چھوٹے کاروباری پریشانی سے دوچار ہیں۔بالخوص پان پٹی یا پان ٹھیلے والے توجہ کے زیادہ مستحق ہوگئے ہیں۔ناندیڑضلع میں ابھی تک واضح طور پرپان ٹپریوں کو کھولنے کی ضلع انتظامیہ نے کوئی واضح اجازت نہیں دی ہے ۔
ایسے میں ونچت بہوجن آگھاڑی نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولیس سے ملاقات کی۔ ونچت کے وفد نے ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپن ایٹن کر ، بلدیہ کمشنر سنیل لہانے اور ضلع ایس پی کو میمورنڈم پیش کیا۔جس میں اکولہ ضلع کی مثال دیتے ہوئے ناندیڑ میں بھی پان ٹپریوں کو کھولنے کی اجازت دینے کی مانگ کی۔ اس وفد میں پارٹی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد، سعید خان، پئیا بودھے بھنتے جی اور ضلع صدر پرشانت اینگولے بھی موجود تھے۔