ناندیڑ:پانی کی قلت سے پریشان شہریان نے ڈپٹی انجینئر رفعت خاں کاگھیراو کیا

ناندیڑ: 3 1جون ۔(ورق تازہ نیوز)شہر میں پینے کے پانی کی قلت دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے ۔تمام شہریان پانی نہ ملنے پر کافی پریشان اورحیران ہیں ۔ کچھ علاقوں میں شہریان کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوا ہے ۔او رشہر کے دو مختلف علاقوں میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے ملازم او جونیئر انجینئر کو شہریان نے زودوکوب بھی کیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق کارپوریشن میں اپوزشن لیڈر کے شوہر دلیپ سنگھ سوڈی نے بلدیہ پانی کی ٹاکی کے پاس ایک ملازم کی پٹائی کردی ہے جبکہ قدیم شہر میں بلدیہ کے ڈپٹی انجینئر رفعت اللہ کو ان کے گھر کے پاس شہریان نے گھیر لیا تھا یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ پانی کے لئے بے حد تکلیف دہ دو ر سے گزر رہے ہیں اور میونسپل کارپوریشن حکام اور عوامی نمائندے ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔ بلدیہ کے محکمہ آب رسانی میںبر سرخدمت ڈپٹی انجینئر رفعت اللہ خاں کے مکان پر 70تا80 شہریان پہونچ گئے ۔آدھی رات کو اُن کے گھر کی گھنٹی مسلسل بجانے لگے جب کہیںرفعت اللہ خاں کوگھر سے باہر آئے ۔

لوگوں نے ا ن پرسوالات کی بوچھار کردی ۔رفعت اللہ خاں نے مشتعل لوگوں کو سمجھایا کہ وہ صبح کمشنر اور دیگر افسران سے بات کرکے محلہ میں پانی کی فی الفور سپلائی کے لئے کہیں گے اس کے بعدلوگوں سے رفعت اللہ خاںنے چھٹکارہ پایا ۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے لئے پانی سپلائی کا ایک ٹائم ٹیبل شائع کیا ہے لیکن افسوس کہ ٹائم ٹیبل کے مطابق کسی بھی وارڈ میںپانی نلوں کوفراہم نہیں کیاجارہا ہے ۔سارا نظام درہم برہم ہے۔ شہریان کارپوریشن کے خصوصی سیل کے فون نمبر 02462- 23441 پرفون کرکے پوچھ رہے ہیں کہ اُن کے محلے ‘ علاقے میں نلوں کو پانی کب آئے گا؟توپانی کاوقت اورتاریخ بتائی جاتی ہے لیکن اس وقت اور تاریخ ‘علاقہ میں نلوںکوپانی ہی آتا ہے ۔تعجب ہے! محکمہ آبرسانی کے ملازمین اورانجینئر اپنے موبائل فون بندکرکے بیٹھے ہیں ۔ جبکہ اُن کے نام اور موبائل نمبر شائع کئے گئے ہیں تاکہ ضرورت مند افراد اُن سے ربط پیدا کرسکیں ‘ محکمہ آبرسانی کے انجینئر اندھارے کاموبائل نمبر کی صرف گھنٹی بجتی رہتی ہے ۔وہ جواب دینے کے لئے قطعی تیار نہیں ہے ۔نئے ٹائم ٹیبل میں پانچ یوم کے وقفہ سے پانی سربراہ کرنے کااعلان کیاگیا ہے لیکن 8تا10 دن تک پانی سربراہ نہیں کیاجارہا ہے ۔چارلاکھ آبادی والے شہرناندیڑ کےلئے صرف 20ٹینکروں سے پانی مختلف علاقوں میں بھیجا جارہا ہے ۔اس بات سے بھی شہریان کافی مشتعل ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن میں اپوزشن لیڈر کے شوہر دلیپ سنگھ سوڈی ]گاندھی پتلا کی پانی کی ٹاکی پہونچے۔وہاں غیر ذمہ دار ملازمین تھے جنہوں نے سوڈی کوکوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔ سوڈی کا کہناتھا کہ اُن کے محلے میں نو دن سے نلوں کوپانی نہیں آیاہے کم سے کم سے پانی کاٹینکر ہی بھیجئے لیکن کسی ملازم نے کوئی جواب نہیں دیا ۔اس لئے سوڈی نے ایک بدتمیز ملازم کی دھلائی کردی ۔ چنانچہ بلدیہ ملازمین اور افسران میں خوف کاماحول ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading