ناندیڑ:نیوگولڈن لیتھوپریس کے مالک عبدالرشید کے والد عبدالغنی کاانتقال‘آج صبح تدفین

ناندیڑ:4 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے معروف نیوگولڈن لیتھو پریس کے مالک جناب عبدالرشید کے والد عبدالغنی ولد عبدالرزاق عمر 80 سال کا آج 4اکتوبرکوشب دس بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔

انکی نماز جنازہ کل 5اکتوبر بروز ہفتہ کو صبح ساڑھے دس بجے گنج شہیداں کربلا قبرستان کے احاطہ میںاد ا کی جائے گی اوراسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ عبدالغنی کواپنے قرب وجوار میں جگہ عطاءفرمائے۔آمین۔

اپنی رائے یہاں لکھیں