ناندیڑ:9جون ۔( ورق تازہ نیوز) شہر کے لکشمی نگر میں نوجوان کوگالی گلوچ کرکے تیزاسلحہ سے حملہ کیاگیا ۔ بھاگیہ نگر پولس نے نوجوان کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ فریادی سیف علی خان ولدشمشاد عمر 25سال پیشہ مزدوری ‘ساکن لکشمی نگرناندیڑ‘ نے شکایت درج کروائی کہ 7جون کوشب نو تا ساڑھے نو بجے لکشمی نگر میں بلا وجہہ ایک نوجوانن نے انھیں گالی گلوچ کی اور پھر سر کے بال پکڑ کر کھینچے لگا جس کی تکلیف سیف برداشت نہیں کرسکا اور ملزم کو ڈھکیل دیا جس کے بعد غصہ میں ملزم نے کسی اسلحہ سے سیف کے سینے اورجسم کے دیگر حصوں پروار کرکے شدید زخمی کردیا ۔اس واقعہ کے بعد سیف نے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کرائی ۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 326]323‘ 504 کے تحت جرم درج کیاگیا ۔ پی ایس آئی دلوے تحقیقات کررہے ہیں۔