ناندیڑ: نابالغ لڑکی کو تکلیف دینے والے نوجوان کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:29 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)پندرہ سال کی لڑکی کو گزشتہ چار ماہ سے تکلیف پہنچانے والے نوجوان کے خلاف وزیر آباد پولس نے پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ایڈیشنل سیشن جج این ڈی کھوسے کے اجلاس میں پیش کیاگیا جسے دو یوم کی پولس کسٹڈی میں بھیج دیاگیا ہے۔

وزیر آباد پولس اسٹیشن حدود کے علاقہ میں رہنے والے ایک شخص نے شکایت درج کروائی کہ انکی پندرہ سال کی لڑکی کوچنگ کلاسیس جارہی تھی تو چکھلواڑی علاقہ کے نوجوان پروین رمیش پوار 20سال نے اسکاتعاقب کیا اور تکلیف دینے لگا۔

لڑکی کے والدین کو جب اس بات کاعلم ہوا انھوں نے پوار نامی لڑکے کے والدین سے بات چیت کی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ۔

17 اکتوبر کی شب دیڑھ بجے پروین پوار انکے مکان کے روبرو کھڑاتھا ۔ پولس نے اسکا تعاقب کرکے 28اکتوبر کو گرفتار کرلیا۔