ناندیڑ:8 /اپریل۔ ( ورقِ تازہ نیوز) وزیرآباد پولیس کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے مدھیہ پردیش سے گاو¿ٹھی پستول لانے اور فروخت کرنے والے ایک اہم ملزم کے ساتھ چار دیسی ساخت پستول اور 30 زندہ کارتوس اور ایک میگزین برآمد کیا ہے۔ناندیڑ کے ایس پی کرشناکوکاٹے نے آج پریس کانفرنس میں اسکی اطلاع دی ۔ اس معاملے میں پولیس کو اس جگہ کا بھی پتہ لگانا ہے جہاں سے یہ پستول لائے گئے تھے۔ جہاں یہ ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔
6 اپریل کو اچانک ایک آل آو¿ٹ آپریشن شروع کیا گیا۔ ان میں وہ لوگ بھی تھے جن کے پاس ریکارڈ کے مطابق اسلحہ تھا۔ ان کا معائنہ کیا گیا۔ ایک روز قبل شیخ محفوظ شیخ سلیم وزیرآباد پولیس کی تحویل میں آےاتھا۔ اس کے پاس سے ایک دیسی ساختپستول برآمد ہوا۔ پولیس کو حاصل معلومات کے مطابق تفتیش کے دوران انہوں نے بھولاسنگھ عرف ہرجیت سنگھ عرف پولو چرن سنگھ بواری کے پاس ایک دیسی ساخت کی پستول اور سات زندہ کارتوس ضبط کئے گئے۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 101/2023 انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 3/25 درج کیا گیا۔
وزیرآباد پولس انسپکٹر جگدیش بھنڈاروار کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولس انسپکٹر شیوراج جمداڑے، پولس ملازمین شرد چندر چاورے، منوج پردیشی، وجے کمار نندے، شیخ عمران شیخ اعجاز، بالاجی کدم، رمیش سوریاونشی، وینکٹ گنگولوار، بھاو¿صاحب راٹھوڑ، ارون ساکھرے اور دیگر کے دستے نے بھولا سنگھ کو پکڑا، جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس نے ناندیڑ شہر میں تین دیسی پستول اور کارتوس بیچے ہیں۔اس کے بعد پولس نے روشن سریش ہالدے ساکن گووند نگر کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس کے پاس سے ایک دیسی پستول برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ محمد توفیق شیخ ولدشیخ صندل جی ساکن گلی نمبر 24 لکشمی نگر، ناندیڑ کو بھی گرفتار کرلیا ۔وزیرآباد پولیس نے اس کے قبضے سے دو دیسی پستول، ایک میگزین اور 23 زندہ کارتوس برآمد کیے، یہ تمام ہتھیار مدھیہ پردیش سے ناندیڑ لائے گئے تھے ۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 7/25 کو اس جرم تک بڑھا دیا گیا۔