ناندیڑمیں دوبارہ سخت لاک ڈاون کے وائرل پیغام کاسچ کیا ہے؟

ناندیڑ:4ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ ایک ہفتہ میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے ۔اسلئے عوام یہ سمجھ رہی ہے کہ ضلع میں پھر ایکبار سختی کے ساتھ لاک ڈاون نافذ کیاجارہا ہے ۔ آج دن بھر سے ناندیڑ ضلع بھر میں کچھ شرارتی عناصر لاک ڈاون کا پیغام سوشل میڈیا پروائر ل کررہے ہیں۔

9ستمبر سے 30 ستمبر 2020ءتک سخت لاک ڈاون کافرضی پیغام وائرل کررہے ہیں ۔حالانکہ مہاراشٹر حکومت نے ریاست بھر میں 30 ستمبر تک لاک ڈاون میں توسیع کردی ہے ۔

اسی لئے ضلع کلکٹرناندیڑ ڈاکٹر ویپن اٹنکرنے یکم ستمبر کو لاک ڈاون میں توسیع کا مکتوب جاری کیاتھا ۔آج صبح سے یہی لاک ڈاون کامکتوب سخت لاک ڈاون نافذ کئے جانے کے پیغام کیساتھ وائرل کیاجارہا ہے ۔

حالانکہ ضلع کلکٹر کے یکم ستمبر کے لاک ڈاون کے احکام میں واضح درج ہے کہ ضلع میں پیرتا ہفتہ تک سبھی کاروبار صبح نوتا شب سات بجے تک کھلے رہیں گے ۔ اسلئے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے پیغام جھوٹا ہے

حد تو یہ ہے کہ تعلیم یافتہ افراد بھی پیغام کو فارورڈ کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading