ناندیڑمیں جاریہ سال کے سب سے زیادہ پازیٹیو کیسز اتوار کو درج

ناندیڑ:28 فروری (ورق تازہ نیوز)آج اتوار کو ناندیڑضلع میں جاریہ سال کے سب سے زیادہ پازیٹیو کیسیز درج ہوئے ہیں ۔جس سے اندازہ ہوتا ہےکہ ضلع میں پھر ایکبارکورونا وائرس کیلئے حالات سازگارا ورعوام کیلئے دشوارکن ہوتے جارہے ہیں۔آج ایک اچھی بات یہ رہی کہ کوئی بھی زیرعلاج مریض فوت نہیں ہوئی۔آج فروری ماہ کے آخری دن 28 فروری کو شام 5 بجے تک موصولہ کوویڈ19 رپورٹ کےمطابق 90 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ ان میں سے 52 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 38 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثر پائے گئے۔

دریں اثنا زیر علاج 50 کورونا مریضوں کوصحت میں بہتری کے باعث اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ضلع میں کوویڈکی ٹیسٹینگ بڑھادی گئی ہے اور آج 1835 رپورٹس میں سے 1721 رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 23 ہزار 654 ہوگئی ہے اور 22 ہزار 275 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں کُل 567 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔ آج ضلع کے تعلقوں میںپائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد اس طرح ہے ۔آر ٹی پی سی آر کے معائنہ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے 38 ، بلولی 1 ، دےگلور 1 ، ہنگولی 2 ، ناندیڑ دیہی 7 ، عمری 1 ، قندھار 1 ،پربھنی 1۔اینٹی جن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں21نئے مریض ، بھوکر 3 ، ماہور 4 ، ناندیڑ دیہی 2 ، کنوٹ 8 میں نئے مریض ملے ہیں۔

ضلع میں ایک ہفتہ کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اسلئے اب ضلع میں 567 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں 30 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ ہسپتال ناندیڑ میں 61 ، کنوٹ کوویڈ اسپتال میں 25 ، مکھیڑ کوویڈ اسپتال میں 12 ، حدگاو¿ں کوویڈ اسپتال میں 5 ، ریونیو کوویڈ کیئر سنٹر میں 43 ، دےگلور کوویڈ اسپتال میں 9 ، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن میں252‘ اور ناندیڑکے تعلقوں میں ہوم آئسولیشن میں 67 اور 63 مریض نجی اسپتالوں اپنا علاج کروارہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading