ناندیڑ:6 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ساری دنیا میں پھیلئے ہوئے کوروناوائرس سے بھارت میں اب مریضوں کی تعداد میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اور سینکڑوں مریض فوت ہورہے ہیںجبکہ کثیر تعدادمیں لوگ صحت یاب بھی ہورہے ہیں ۔ مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد کے بعد دوسرے مقام پر رہنے والے ناندیڑضلع میں بھی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ جاری ہے ۔
آج 7اکتوبر کوشام تک موصول رپورٹ کے مطابق ضلع میں آٹھ مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ جس میں کوٹھا ناندیڑ کا75سالہ شخص‘ لیبرکالونی ناندیڑ کا 80سالہ شخص‘ وینکٹیش نگرناندیڑ کا72سالہ شخص‘چتگری تعلقہ بھوکر کا 84سالہ شخص‘کامٹھا تعلقہ اردھاپور کا 57 سالہ شخص‘ نائیگاوں کا50سالہ شخص‘راون گاوںتعلقہ مکھیڑ32سالہ نوجوان اورچھترپتی نگرناندیڑ کا 60سالہ شخص شامل ہے ۔
ضلع میں مہلوکین کی تعداد439 ہوگئی ہے ۔جبکہ مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 16ہزار632 تک پہنچ گئی ہے جس میں13213مریضوںکوصحت یاب ہونے کے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔آج بھی 205 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ جبکہ 180افراد نئے پازیٹیو پائے گئے جس میں ناندیڑ شہری حدود میں سب سے زیادہ 95 مریض ہیں۔ضلع کے مختلف اسپتالوں وکوویڈ کیر سنٹر میں 2879مریض زیرعلاج ہیں۔