ناندیڑ:12 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں آج کثیر تعداد میں کورونا سے جنگ لڑنے والے افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹے ہیں ۔ جبکہ 8 متاثرین آج شام تک فوت ہوئے ہیں ۔
ناندیڑضلع میں آج 12ستمبر کو شام ساڑھے پانچ بجے تک ضلع کے مختلف کوویڈاسپتالوںو کیئر سنٹرس سے 377افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اب تک 6861 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آج شام تک جن 8افراد فوت ہوئے ہیں اُن میں تام گاوں تعلقہ حدگان کا65سالہ شخص‘ سائی نگر ناندیڑ کی 48سالہ خاتون ‘ سیڈکو ناندیڑ کا 70سالہ شخص‘اندرانگر لوہا کا 60سالہ شخص‘نرنگل دیگلور کی 41سالہ خاتون‘عثمان نگر ناندیڑ83سالہ شخص‘ دیپ نگر ناندیڑ کا 60سالہ شخص اورتروڑاناکہ ناندیڑ کا 74سالہ شخص فوت ہوا ہے ۔
آج 1552 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 1144افراد نیگٹیو رہے اور 384افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔جس میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود کے علاقوں میں سب سے زیادہ 234 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔بلولی تعلقہ میں سب سے زیادہ 23 افراد پازیٹیو پائے ہیں ۔ضلع میں 39 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
