ناندیڑمیں آج بزرگ شہریوں کا مورچہ

ناندیڑ (نامہ نگار)ڈاکٹر ہنس راج ویدیہ کی قیادت میں ناندیڑ میں 13 جولائی (اتوار) کو بزرگ شہریوں کے دیرینہ اور جائز مطالبات پر حکومت اور عوامی نمائندوں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے ایک بڑا “آشاڑھی مطالباتی مہامورچہ اور ا±گھڈا ڈولے پہا نِٹ (آنکھیں کھولو، اچھی طرح دیکھو)” دھرنا احتجاج منعقد کیا جا رہا ہے۔منتظمین کے مطابق اس مورچے میں تقریباً 7500 سے 10,000 غریب، ضرورت مند بزرگ شہری شرکت کریں گے۔ مورچہ صبح 11 بجے وزیرآباد چوک سے روانہ ہوگا اور ضلع کلکٹر آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوگا۔

مورچے کی قیادت ڈاکٹر ہنس راوویدیہ کریں گے، جب کہ سیکریٹری پربھاکر کنٹورکر، گریش بارہالے، رام چندر کوٹل وار، لمکشی پورن شیٹی وار، ڈاکٹر انجلی چودھری، ڈاکٹر پشپا کوکیل، محترمہ خان، ڈاکٹر کرپرتوار، سینئر صحافی مادھو راو پاور کاٹکلمبےکر، اور وکیل ایم زیڈ صدیقی ان کی رہنمائی کریں گے۔کلکٹر آفس پر منتخب چار رکنی وفد ضلع کلکٹر کو بزرگوں کے مطالبات پر مبنی یادداشت پیش کرے گا۔ اس موقع پر لوکمت اخبار کے ریاستی ایوارڈ یافتہ صحافی شری سچن موہیتے کا بزرگ شہریوں کی جانب سے ستکار بھی کیا جائے گا اور “ا گھڈا ڈولے، پہا نِٹ” دھرنا دے کر حکومت کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔

منتظمین نے کہا کہ حکومت نے اب تک بزرگ شہریوں کے حق میں کوئی ہمدردانہ رویہ نہیں دکھایا ہے۔ کم از کم موجودہ مانسون سیشن میں ان کے بقایا اور واجب حق مان دھن سمیت دیگر مطالبات کو منظور کیا جائے، اسی لیے یہ احتجاجی مہامورچہ منظم کیا جا رہا ہے۔آخر میں ڈاکٹر ہنس راو بزرگ شہریوں سے خطاب کر کے رہنمائی کریں گے اور شکریہ ادا کر کے پروگرام کا اختتام ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں