ناندیڑ:موٹرسائیکل چوریوں کاسلسلہ جاری

ناندیڑ:13جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر میں موٹرسائیکل چوری کی مزید دو وار داتیں رونما ہوئی ہیں۔

اتوارہ پولس اسٹیشن حدود کے ابچل نگر اوردیہی پولس اسٹیشن حدود کے سیڈکو میں وائن شاپ کے سامنے سے گاڑی چوری ہوئی۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میںفریادی رامیشور جگتاپ نے شکایت درج کروائی کہ 11جنوری کو شب ساڑھے گیارہ بجے خالصہ دھابہ ابچل نگر روڈ پر اُس نے شائن کمپنی کی موٹرسائیکل نمبر MH 26 -AA- 3577 کو کھڑ اکیاتھا ۔اسی دوران نامعلوم فرد نے گاڑی چوری کرلی ۔جس کی قیمت 25ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔پولس نے فریادی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولس نائیک کاکڑے تفتیش کررہے ہیں۔ چوری کی مزیدایک واردات دیہی پولس اسٹیشن حدود کے سیڈکو میں پیش آئی ۔

9جنوری کو رات سات بجے وائن شاپ کے روبرو سے پندرہ منٹ کے دوران ہی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔ گوپی ناتھ گیانو با نے پولس میں شکایت درج کروائی کہ 9جنوری کوشب سات بجے اس نے وائن شاپ ‘نزد کینسر اسپتال راج اپارٹمنٹ سیڈکو کے روبرو اپنی اسپلنڈر گاڑ ی نمبر MH 26- MB 1902 کھڑی کی تھی اور کرانہ سامان لانے کیلئے دوکان پر چلاگیا ۔پندرہ منٹ کے بعد واپس آیاتو گاڑی غائب تھی۔ بائیک کے غائب ہونے کاانکشاف ہوتے ہی فریادی نے دیہی پولس اسٹیشن کارُخ کرکے اسکی شکایت درج کروائی ۔ فریادی کے مطابق گاڑی کی قیمت 40ہزار روپے ہے ۔ پولس نے دفعہ 379کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔

Leave a comment