ناندیڑ:مسجدخواجگان میں”مسجد تعارف پروگرام“ کاکامیاب انعقاد

غیر مسلم بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت

6f81396f-9c3f-4a9a-81f4-549019b9084f

ناندیڑ: 4نومبر۔(ورقِ تازہ نیوز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑکی جانب سے وطنی بھائیوں کیلئے مسجد کا تعارف(مسجدوں پریئچے پروگرام) مسجد خواجگان سری نگر،ناندیڑ۔ میں لیا گیا- اس پروگرام میں تقریبا 50 وطنی بھائیوں نے شرکت کی۔ جس میں ناندیڑ کے نئے شہر سے تمام سر کل کے لوگوں نے اپنے روابط کے غیر مسلم بھائیوں کو اس پروگرام میں شرکت کروایا جس میں شہر پولیس ریلوے آفیسر ناندیڈ شہر کے نگرپالیکا کے آفیسر ڈاکٹر ٹیچر تاجر اور طلبا نے شریک کی۔ اس پروگرام میں سب سے پہلے شرکاءکا استقبال کیا گیا اورانھیں درج ذیل باتوںسے واقف کروایاگیا
٭مسجد کیا ہے مسجد کی اسلام میں اہمیت اور اس کی ضرورت ٭مسجد اللہ کی عبادت کی جگہ توحید کا درس اس میں دیا جاتا ہے٭اذان کا مطلب اور کیوں ضروری ہے ٭وضو اور طہارت کی اہمیت٭نماز کی اہمیت اور اس کے ساتھ ساتھ انہی کے سامنے ظہر کی نماز ادا کی گئی۔
اس پروگرام میں مراٹھی اور ہندی زبان میں غیر مسلم بھائیوں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے گئے۔ شعبہ دعوت کے ناظم عبدالمجید خان صاحب اس پروگرام کے خصوصی نگراں تھے۔ اس موقع پر مفتی خالد شاکر صاحب اور جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیر مقامی عبد الجلیل صاحب رفقاے جماعت کے علاوہ برادران ملت نے بھی تعاون کیا۔پروگرام میں غیر مسلم بھائیوں کے لئے 20 تا 30 قرآن مجید تقسیم کئے گئے اور حاضرین کے لےلئے ناشتہ اور چائے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔وطنی بھائیوں نے اس پروگرام میں شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ ہمیں اسلام کے عبادت کے نظام اور مسلم معاشرہ کی اہم باتیں معلوم ہوئیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading