ناندیڑ:مردہ کورونا متاثر کو زند ہ دکھاکرتین دن علاج کرکے رقم ہڑپ لی

ناندیڑ:20 مئی۔ (ورق تازہ نیوز)ایک کورونامتاثر کی موت کے بعد بھی اسے تین دنوں تک زندہ دکھاکر اسکا علاج کرنے کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ لئے گئے اس معاملے میںعدالت کی ہدایت پرمتعلقہ اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔تفصیل کے مطابق مجاہد پیٹھ کے ساکن و ساتے گاوں کے سرسوتی ہائی اسکول کے معلم انکلش پوار کی رپورٹ16 اپریل کو پازیٹیو آئی تھی ۔

اسلئے علاج کی غرض سے ناندیڑ کے گوداوری نامی خانگی اسپتال میں داخل کیاگیا ۔ لیکن حالت میں کوئی بہتری نہ ہونے پر 20 اپریل کو آئی سی یو میںداخل کیاگیا ۔ لیکن دوسرے دن انکی موت ہوگئی۔دریں اثناءاسپتال کے ڈاکٹروں نے علاج کے نام پر 35ہزار کاانجکشن دینے کاکہہ کر متوفی کی بیوی کو تین دن کی مدت دی۔جس کے اختتام کے فوری بعد شوبھانگی پوار نے 24اپریل کو آن لائن 50ہزار روپے ونقد40ہزار روپے صبح گیارہ بجے جمع کروائے مگر ڈاکٹرو ں نے بارہ بجے کہا کہ انکے شوہر کی موت ہوگئی۔

مگر اپنے ساتھ ا س معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے دھوکہ دہی کی ہے اس بات کاعلم شوبھانگی پوار کوہوگیا ۔ اورشوہر کی موت کے بعد بھی انکا علاج کاکروانے کے نام پر اسپتال نے ان سے رقم وصول کی۔شوبھانگی پوار نے معاملہ کو عدالت سے رجوع کیااور انصاف کامطالبہ کیا۔عدالت نے اس معاملے میںگوداوری اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا ہے۔ اورمعاملے کی تفتیش پولس انسپکٹر روڈے کررہے ہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading