ناندیڑ:21 مئی۔(ورق تازہ نیوز) افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ کل شب 20مئی بروز جمعرات کو اہلیہ محترمہ(محمد یونس فہمی مرحوم) کا انتقال ہو گیا ہے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مرحومہ،ڈاکٹر نجیب فہمی کی والدہ تھیں۔اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کے حسنات کو قبول فرمائے، سیئات سے درگزر فرمائے، درجات بلند فرمائے،اور ڈاکٹر نجیب فہمی اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
ان کی نماز جنازہ آج بروزجمعہ صبح دس بجے مسجد فخر اللہ شاہ سرائے اتوارہ ناندیڑ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔