ناندیڑضلع کے نوجوانوں کے لئے آن لائن رہنمائی سیشن کا انعقاد

ناندیڑ:26 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز) ڈسٹرکٹ اسکل ڈویلپمنٹ ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے ، ضلع کے بیروزگار نوجوانوں کے لئے منگل 27 اکتوبر 2020 کو شام 4 بجے سے شام 5 بجے تک لاک ڈاو¿ن کے مسئلے کے حل کے لئے ایک آن لائن رہنمائی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلع کے زیادہ سے زیادہ نوجوان آن لائن رہنمائی سیشن میں حصہ لیں۔اس طرح کی اپیل اسسٹنٹ کمشنر محترمہ رینوکا تمملور نے کی۔شبھن کروٹی فاو¿نڈیشن اور گائڈنگ انٹرپرینیور گروپ کے بانی کرن چودھری نے لاک ڈاو ن کے بعد پیدا ہونے والی بے روزگاری کے مسئلے پر رہنمائی کریں گے۔

اس رہنمائی اجلاس میں شرکت کے لئے درج ذیل ہدایات کی ضرورت ہے۔اس کے لئے https://meet.google.com/vwn-qumy-uam لنک پر کلک کریں۔ اگر آپ کے پاس پہلے ہی گوگل میٹنگ ایپ انسٹال نہیں ہے تو آپ اسے انسٹال کریں۔ آپGoogle meet app میٹنگ ایپ سے مربوط ہونے کے بعد شامل ہونے کے لئے جوائن پر کلک کریں۔ اس سیشن میں حصہ لینے کے لئے 10 منٹ جلدی شامل ہوں۔ دیئے ہوئے لنک سے رابطہ قائم کرنے کے فوری بعد اپنے ویڈیوو مائیک کو mice muteبند کریں اگر آپ سیشن کے اختتام پر کچھ سوالات پوچھنا چاہتے ہیں تو مائیک کھولےں کرشروع کریں اور فی الفورمائیک کوبند کریں ۔ مزید معلومات کے لئے ڈسٹرکٹ اسیل ڈویلپمنٹ سے رابطہ کریں۔ روزگار اور کاروباری رہنمائی مرکز ، ناندیڑ 02462-251674

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading