ناندیڑ کے ہپی کلب گروپ نے 400کورونامریضوں کے جنازوں کودفنانے او رآخری رسومات انجام دینے کاکارِ خیر کیا

ناندیڑ:26 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے فتح جنگ خاں مسجد گنج ناندیڑ میںقائم ہپی کلب گروپ نے کورونا وباءکے دوران فوت ہوجانے والے تقریا400افراد کی تدفین اور آخری رسومات میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کے ہمراہ انجام دی ہیں ۔ اس کارِ خیر کےلئے ضلع کلکٹرناندیڑ نے ہپی کلب کے صدر محمدشعیب اور اُن کے رفقاءکاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ سارے ملک میںگزشتہ مارچ 2020سے کورونا مرض کاقہر جاری ہے ۔اب تک ملک میں ایک لاکھ10ہزار سے زائدافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

ان میں ہندو۔ مسلم ‘سکھ ‘عیسائی ‘دلت سبھی مذاہب اور ذات و جماعت کے لوگ ہیں ۔کورونا مرض اتناخطرناک ہے کہ اگر کوئی کورنا متاثر مریض کے ربط میں آتا ہے تو وہ بھی اس جان لیوا امراض کاشکار ہوجاتا ہے ۔یہاں تک اگر مریض کی لاش کوچھو لے تو بھی یہ مرض چھونے والے کے جسم میںمنتقل ہوجاتا ہے ۔حکومت کے متعلقہ ادارے اور محکمے عام سے باربار ہر روزاپیل کررہے ہیں کہ کورونا مریض سے دور رہیں ۔ ماسک پہنیں اور ہاتھ اچھی طرح دھوتے رہیں ۔ ان حالات میں جب مریض انتقال کررہے تھے اان کے لاشوں اور جنازوں کو اٹھانے سے مہلوکین کے سگے بھائیوں‘بیٹیوں اوردیگر رشتہ داروں نے انکار کردیاتھا ۔

اس حکومت نے رضاکارتنظیموں کی مددسے لاشوں کودفنانے اور ان کی آخری رسومات انجام دینے لگی تھیں ۔ ایسے میں بے لوث انسانی خدمات انجام دینے والی سماجی اورمذہبی تنظیم ہپی کلب نے جنازوں کودفنانے اور آخری رسومات انجام دینے کا بیڑا اٹھایا ۔اس گروپ نے ناندیڑمیںاب تک 400سے زائد کورونا مریضوں کواگروہ مسلمان ہیں تو دفنانے میں ضلع انتظامیہ کاتعاون کیا۔اتناہی نہیں اس گروپ نے غیر مسلم لاشوں کو جلانے اور آخری رسومات انجام دینے کابھی کارخیر کیا ہے ۔ اللہ رب العزت محمدشعیب اور ان کے رفقاءکار کواجرعظیم دے اورانھیں کورونا جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھے ۔اس طرح کی دعا شہریان کی جانب سے کی جارہی ہے۔

 

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading