ناندیڑ:صفا ٹیلرنگ سنٹر میں تہنیتی تقریب برائے فارغات

ناندیڑ:14جنوری:(ورق تازہ نیوز) صفا بیت المال شاخ ناندےڑ کی جانب سے شہر کے فاروق نگر میں خواتےن اور لڑکےوں کےلئے چلائے جارہے ’صفا ٹیلرئنگ سینٹر ‘میں تین ماہی سلائی ،کڑھائی اور فیشن ڈیزائننگ کورس سے تربےت پاکر فارغ ہونے والی خواتین اور لڑکےوں کےلئے تہنےتی تقریب کا اہتمام کےا گےا۔اس تقریب میں سینٹر کی فارغات میں انعامات و اسناد تقسیم کئے گئے ۔مذکورہ جانکاری صفا بےت المال کے ذمہ دار مولانا محمد سرور قاسمی نے دی۔تفصیلات کے مطابق صفا بیت المال شاخ ناندےڑ کی جانب سے پچھلے کئی برسوں سے شہر و علاقہ میں مختلف فلاحی کام انجام دئے جارہے ہیں۔صفا بےت المال کی خدمات کا دائرہ خدمت خلق کے کئی کاموں پر محیط ہے۔رمضا ن میں راشن کٹس،شیر خرمہ کٹس،بقر عید کے موقع پر گوشت کی تقسیم کے ساتھ ساتھ خواتین کو ہنر سکھانے کےلئے بھی اقدامات کئے جاتے ہیں۔صفا کی جانب سے پچھلے پانچ سالوں سے شہر کے مختلف مقامات پر خواتین اور لڑکےوں کے لئے ٹےلرنگ سینٹر چلائے جارہے ہیں جہاں انہیں مختلف انداز کے کپڑوں کی سلائی،کڑھائی ،بنائی،فیشن ڈیزائننگ جےسے ہنر سکھائے جاتے ہیں۔اس وقت شہر کے کھڑکپورہ اور مدرسہ گلشن عائشہ للبنات ،فاروق نگر میں دو سلائی سینٹرز جاری ہیں۔ان سینٹرز سے سینکڑوں لڑکےاں اور خواتین استفادہ کرتی ہیں ۔ان میں خاصی تعداد غےر مسلم خواتین کی بھی ہے۔ہنر سکھانے کے علاوہ خواتین اور لڑکےوں کی دینی و اخلاقی تربےت کا بھی اہتمام کےا جاتا ہے۔ان سینٹرز پر تین ماہ کے کورسیز چلائے جاتے ہیں۔کورس کی تکمیل کے بعد فارغات کو تہنےت بھی پیش کی جاتی ہے۔اسی سلسلہ میں فاروق نگر کے سلائی سےنٹر پر فارغات کےلئے ایک تہنےتی تقریب کا اہتمام کےا گےا۔اس تقریب میںسینٹر کی 36فارغات کو اسناد و انعامات سے نوازا گےا۔طالبات نے تلاوت،نعت،تقارےر وغےرہ کے مظاہرے بھی پیش کئے۔صفا بیت لمال کے ذمہ داران مولانا محمد سرور قاسمی،مولانا عبدالرزاق رشیدی اور مدرسہ گلشن عائشہ للبنات کے ناظم حافظ عبدالمقیت نے تقریب کے انتظامات کئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading