ناندیڑ:شیوجینتی پر جلوس نکالنے پر42موٹرسائیکلیں ضبط‘53ہزارکاجرمانہ وصول

ناندیڑ:20فروری ۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر میں ضلع کلکٹرنے حکم امتناعی احکام نافذ کردئےے ہیں ۔شیوجینتی سے ایک دن قبل کلکٹر نے احکام جاری کیے تھے جس کے مطابق پولس کی اجازت کے بغیر جلوس ‘جلسے اور ریالی نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

کل شیوجینتی کے پیش نظر کئی افرادنے موٹرسائیکل ریالی نکالی اسکے علاوہ گاڑیوں کے سائلنسرسے کرخت آوازیں بھی نکالی جارہی تھی ۔ اسلئے پولس نے42 موٹرسائیکلوں کوضبط کیا ہے۔ جن میں سے 9موٹرسائیکل سواروں سے تقریبا53ہزار روپیوں کاجرمانہ وصول کیاگیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading