ناندیڑشہر میں کورونا کاخطرہ بڑھ گیا

ناندیڑ:22 فروری (ورق تازہ نیوز)جب سے کوروناکی وباءپھیلی ہے یعنی ایک سال قبل سے ہی ناندیڑشہر میں کورونامریض سب سے زیادہ پائے جارہے ہیں۔ اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔آج پیر کو مجموعی طور پر ضلع بھر میں 59مریض کوروناپازیٹیو پائے گئے جس میں 42مریضوں کاتعلق ناندیڑشہرسے ہے ۔دریں اثنا آج ایک زیرعلاج مریض فوت ہوگیا۔ آج شام موصولہ کورونا جانچ رپورٹ میں 59کوویڈ19 سے متاثر پائے گئے۔

ان میں سے 30 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 29 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں پازیٹیو آئے ہیں اورزیر علاج 25 مریض صحت ہوئے ہیں۔آج 611 رپورٹس میں سے 546 منفی واپس آئی ہیں۔ جبکہ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 23ہزار208 ہوگئی ہے جن میں سے 22ہزار029 متاثرین کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔آج بھی اسپتالوں میں کل 375 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔

21 فروری کو اتوار کو دےگلور کے ہنے گاو¿ں کا ایک 47 سالہ شخص نجی اسپتال میں دوران علاج فوت ہوگیا ۔ضلع میں اس مرض سے اب تک 593 افرادموت کی آغوش میںچلے گئے ہیں آج شام موصولہ آر ٹی پی سی آر معائنہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑ میونسپل

کارپوریشن کے علاقے 21 ، لوہا 2 ، پربھنی کے2 ، ناندیڑ دیہی 1 ، نائگاو¿ں 1 ، ہنگولی 3 مریض پازیٹیو اور اینٹی جن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے 21 ، کنوٹ تعلقہ 2 ، ہنگولی 1 ، حدگاو¿ں 4 ، مکھیڑ میں 1 مریض کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ضلع میں 375 مریض زیر علاج ہیں۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں

31 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوڈ اسپتال ناندیڑ میں 44 ، کنوٹ کوویڈ اسپتال میں 15 ، حدگاو¿ں کوویڈ اسپتال میں 3 ، دےگلور کوویڈ اسپتال میں 5 ، ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن میں186 اور تعلقہ جات میںہوم آئسولیشن کے تحت 47 اور 4 مریض نجی