ناندیڑشہر میں دانتوں کے دواخانے صبح سات تادوپہر ایک بجے کھلے رہےںگے

ناندیڑ:22 اپریل: (ورق تازہ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن اٹنکر نے ناندیڑشہر کے دانتوں کے دواخانوں کو صبح سات بجے تا دوپہر ایک بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے ۔ چنانچہ آج یہ دواخانے کھلے رہے ۔جہاںدانتوں کے مریضوں کاعلاج شروع کیاگیا ہے ۔ ضلع کلکٹر کے ہمراہ آئی ڈی اے کے صدر ڈاکٹرچوہان اوردیگر عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں صرف دانتوں کے علاج کی محدود منظوری دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ دانتوں کو پین لگانا دانت صاف کرنا کو منظوری نہیں دی گئی ہے ۔ اس طرح کی اطلاع آئی ڈی اے کے سیکریٹری ڈاکٹرسبودھ گائیکواڑ نے دی ہے ۔ کرونا مرض کی وباءشروع ہونے کے بعد دانتوں کے دواخانوں کو کھلے رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading