ناندیڑ:22 اپریل: (ورق تازہ نیوز) اورنگ آبادکے بعد ناندیڑ مراٹھواڑہ کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اس شہر میں ، ہمسایہ شہروں اوردوسرے اضلاع سے بڑی تعداد میں مریض ہمیشہ معائنے کے لئے آتے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے اثر وپھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔سب سےپہلے وزیر برائے تعمیرات اممکنہ وسرپرست وزئر اشوک راو چوان نے ناندیڑ میں کوویڈ 19 (کورونا وائرس) کی تشخیص اور علاج کے لئے ایک لیبارٹری قائم کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے مستقل کوششیں کی تھیں۔ ان کی کاوشیں کامیاب رہی ہیں اور ناندیڑ میں کوویڈ۔19 وائرس کی تشخیص اور علاج کیلئے لیبارٹری منظور کرلی گئی ہے۔سرپرست وزیر اشوک راو چوہان 18 مارچ سے ناندیڑمیں خیمہ زن ہیں۔
انہوں نے اب تک ناندیڑ ضلع کو کورونا فری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بدقسمتی سے آج ناندیڑمیں کورونا کا ایک مریض ملا۔ اسی دوران اشوک راو¿ کی مسلسل کوششوں کے سبب ناندیڑ کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹری کی اجازت مل گئی ہے۔اس سے قبل ، ناندیڑکے سوئپ کے نمونے پونے اور اورنگ آباد روانہ کئے جاتے تھے ۔چوہان نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ سوامی رامانند ترتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ میں کوویڈ۔19 کے وائرس کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری کے قیام کی تجویز حکومت کوروانہ کرے ۔ ریاستی حکومت نے اس تجویز کو منظوری کے لئے مرکزی حکومت کے محکمہ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ فارماسولوجی کو بھجوایا تھا۔ اشوک راو¿چوہان ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور وزیر صحت صحت راجیش ٹوپے کے توسط سے ناندیڑ میں کوویڈ 19 ٹیسٹ اور تشخیص اور لیبارٹری کی منظوری حاصل کرنے کے لئے آئی سی ایم آر سے مسلسل نمائندگی کی گئی۔ ان ساری کوششوں کے نتیجے میں ، کوویڈ۔19 وائرس کی جانچ اور تشخیصی لیبارٹری کو ناندیڑ میں منظوری دے دی گئی ہے۔
پونے اور اورنگ آباد میں مشتبہ مریضوں کے نمونے ناندیڑ سے روانہ کرنے کے بعد وہاںسے رپورٹ آنے میں دو دن درکار ہوتے ہیں۔جس کی وجہہ سے مشتبہ مریضوں کے علاج میں تاخیر بھی ہوتی ہے۔ لیکن اب ناندیڑ میں ہی چند گھنٹوں میں مشتبہ افراد کی فوری تشخیص کی جائے گی ، تو علاج میں تیزی آئے گی ۔ ناندیڑکی لیبارٹری میں ناندیڑ ، ہنگولی اور پربھنی اضلاع کے مشتبہ مریضوں کے سویپ کے نمونوں کی جانچ کرکے رپورٹ دی جائے گی ۔ کورونا کے مشتبہ مریضوں کی جانچ کرتے وقت ڈاکٹروں کو پی پی کٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔اشوک چوہان کے کہنے پر سانگلی سے تعلق رکھنے والے پون کمار کوچاٹے نے ناندیڑ کے لئے فوری طور پر 500 پی پی کٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہریان نے وزیر سرپرست کے اس شعوری کردار کا خیرمقدم کیا ہے۔