ناندیڑ:21جنوری( ورق تازہ نیوز)حضرت سید نا بدیع الدین شیخ احمد المعروف زندہ شاہ مدار ؓ دارلنور مکن پور شریف تعلقہ بلور ضلع کانپور ( یوپی) کاعرس جمادی الاول کی 15‘ 16اور17 مطابق 22‘23اور24جنوری کو منعقدہ ہورہا ہے ۔عرس مبارک میں ملک و بیرون ملک سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین مکن پور کو آتے ہیں اور قطب المدار ؓ کے فیضان سے فیضاب ہوتے ہیں ۔
ہرسال کی طرح امسال بھی ناندیڑ سے کئی زائرین مکن پور شریف کوجارہے ہیں۔ خاص طور پر سے طریقت رہبر شریعت علامہ و مولانا سیدمحمدفاضل میاں قبلہ سجادہ نشین خانقایہ عالمیہ مداریہ کے خلفا مریدین اور معتقدین کی بڑی جماعت بروز پیر بتاریخ 21 جنوری کو گنگا نگر ایکسپریس سے آگرہ کےلئے روانہ ہوچکی ہے۔ وہاں سے بذریعہ بس مکن پور جائے گی ۔ حضرت سیدنا بدیع الدین احمد ؓ سلسلہ مداریہ کے بانی ہیں اور ہندوستان میں آپ کی خانقاہ ایک قدیم خانقاہ کی حیثیت سے پوری دنیا میں جانی جاتی ہے ۔
ناندیڑ کو یہ اعزاز ہے کہ سلسلہ مداریہ کی شاخ عاشقان مدار ؓ کے بڑے پائے کے بزرگ حضرت سید میراں مکھاشاہ اولیاءؓ گاڑی پورہ بڑی درگاہ میں ہیں اور ان کے خلفا مریدین کی ایک طویل فہرست ہے ۔ خلف معاریہ سید ہاشم علی شمیم ‘ سید محمداطہر سید محمد یوسف الدین ‘قاضی امیر الدین فاروقی حال میقم امبہ جوگائی(مومن آباد) ‘ کی رہنمائی میں معتقدین کاقافلہ مکن پور روانہ ہوچکا ہے.