ریلوے لائن وردھا سے ایوت محل ۔دیولی ۔داروا‘دگرس ‘پوسد ‘عمرکھیڑ ہوتے ہوئے حدگاوں اردھاپور تامال ٹیکڑی اورناندیڑ پہونچے گی ۔
ناندیڑ: 21جنوری( ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ اورودربھ کی صنعتی اور زرعی ترقی کےلئے بے حد اہم ریلوے لائن وردھا ۔ ایوت محل ۔ناندیڑ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ کام میں مزید تیزی پیدا کرنے سے مسلسل کام جاری رکھنے کے لئے مہاراشٹر حکومت نے 19جنوری کو100 کروڑ روپے کا فنڈ منظورکیا ہے ۔یہ نئی ریلوے لائن کی تکمیل پرانداز 2501 کروڑروپے کے مصارف آرہے ہیں۔یہ مصارف مرکزی حکومت 60فیصد اورریاستی حکومت 40فیصد برداشت کررہی ہے ۔جملہ تخمینہ کی رقم کاایک ہزار 42لاکھ روپے ریاستی حکومت کوادا کرنا ہے ۔ ریلوے وزارت کی اطلاع کے مطابق وزارت کی جانب سے 31مارچ 2018ءتک 603 کروڑ 67 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں ۔مارچ 2019تک 79کرو ڑر وپے کا کام کیاجارہا ہے۔ریاستی حکومت نے مارچ 2018ءتک 2018کروڑ روپے ادا کئے تھے اور جاریہ سال 75کروڑ روپے دستیاب کرکے دئےے گئے اور اب 100کروڑ روپے دستیاب کرکے دئےے گئے ہیںتاکہ مرکزی ریلوے وزارت نئی براڈ گیج ریلوے لائن کوجلد سے جلد مکمل کرسکے ۔ واضح ہو کہ فروری 2008ءمیں وردھا ۔ایوت محل ۔ناندیڑ نئی ریلوے لائین کو مرکزی حکومت نے منظوری دی تھی ۔ اور اس وقت کے وزیرریلوے لالوپرساد یادو کے ہاتھوں ا س لائن کاسنگ بنیاد رکھاگیاتھا ۔ یہ ریلوے لائن جملہ 284 کلومیٹر پرمشتمل ہے ۔ تقریبا 90 فیصد درکار اراضی کوحکومت نے حاصل کرلیاہے ۔ یہ لائن چھ تحصیل اور 90 دیہاتوںن سے گزرے گی ۔لائن وردھا‘ایوت محل واشیم ‘ ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع سے گزرے گی ۔یہ ریلوے لائن وردھا سے ایوت محل ۔دیولی ۔داروا‘دگرس ‘پوسد ‘عمرکھیڑ ہوتے ہوئے حدگاوں اردھاپور تامال ٹیکڑی اورناندیڑ پہونچے گی ۔