ناندیڑ:21جنوری( ورق تازہ نیوز)
22جنوری بروز منگل کو حضرت مولانا منیر احمدصاحب کالینا ممبئی خلیفہ مجاز حضرت اقدس مولانا عبدالحلیم صاحب جونپوری رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی مرتبہ ناندیڑ تشریف آوری ہورہی ہے۔ شہریان ناندیڑ کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہورہی ہےکہ حضرت والا کاحمایت نگر کادورہ ہے ۔ 23جنوریی بروز بدھ کو علماء کرام و حفاظ عظام وائمہ مساجد کےلئے خصوصی نشست مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گاڑے گاوں روڈ دیگلور ناکہ رکھی گئی ہے اور اجلاس عام برو ز بدھ کو بعد نماز عشا مسجدانوارالمساجد میں رکھاگیاہے ۔لہذاشہریان سے اس روحانی مجلس سے استفادہ کی درخواست ہے۔