ناندیڑ:17ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز) ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈئنگ کمیٹی کے چیرمین عہدہ پر آج کانگریس پارٹی کے سینئر کارپوریٹر جناب فاروق علی خان کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا ہے۔آج اس عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی کے ادخال کاآخری دن تھاا سلئے کانگریس کی جانب سے کافی قیاس آرائیاں لگائی جارہی تھی کہ پارٹی سربراہ اشوک راو¿ چوہان اس مرتبہ کس کارپوریٹر کوترجیح دیتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی چیرمین کاعہدہ کسی مسلم کارپوریٹر کودئے جانے کی توقع تھی ۔اس دوڑ میں الحاج مسعود احمدخان ‘فاروق علی خان اور موہنی یونکر شامل تھے ۔ بالآخر آج کانگریس نے پارٹی کے سینئر کارپوریٹر فاروق علی خان کے نام کوقطعیت دے دی ۔اب تک فاروق علی کو یہ عہدہ نہیں دیاگیاتھا حالانکہ وہ عرصہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر پیربرہان وارڈ سے منتخب ہورہے ہیں۔