بھوپال©:17ڈسمبر۔(ایجنسیز)کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کا وزیراعلیٰ بنتے ہی اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھتے ہی کسانوں کی قرض معافی کی فائل پر دستخط کئے۔ اس کے تحت کسانوں کا دو لاکھ روپئے تک کا قرض معاف ہو گا۔بتا دیں کہ اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران کانگریس نے کسانوں کا قرض معاف کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ حکومت بننے کے دس دن کے اندر قرض معاف کر دیا جائے گا۔ کمل ناتھ نے بھی کہا تھا کہ حکومت بنتے ہی سب سے پہلا قدم قرض معافی کے لئے اٹھایا جائے گا۔