
ناندیڑ:19مئی۔(ورق تازہ نیوز)ضلع کلکٹرناندیڑ نے کورونا وائرس کی وباءکے باوجودناندیڑضلع میں 18 مئی سے تمام غیر ضروری اشیاءوسامان کی دوکانوں کو کھولنے کی ہدایت دی تھی ۔آج بروز منگل کو کارپوریشن حدود میں کرونا کے پھیلاو کوروکنے کیلئے مقررہ اصول و ضوابط پر عمل آوری اور کنٹرول رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ویلاس بھوسی کر اورڈپٹی کمشنر سدھیر انگولے کی قیادت میں کمشنر نے دستے تشکیل دئےے ہےں ۔
آج منگل کوکمشنر کی رہنمائی میں تشکیل دستہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع 6 دوکانوں میںسوشل ڈسٹنسینگ و سینیٹائزر کا استعمال نہ ہونے اوردوکانیں کھولنے کی اجازت نہ ہونے پربھی دوکانیں کھولنے اور مقررہ وقت میں دوکانیں بند نہ کرنے پر دونوں دستوں نے چھ دوکانوں کوفی کس پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ان پانچوںدوکانوں سے تیس ہزار روپیوںکاجرمانہ وصول کیاگیا ۔ ان دوکانوں میں ناندیڑ وائن مارٹ ‘آشیش گارمینٹ ‘دیوا کلکشن‘اپناشوز سنٹر ‘آرادھنا الیکٹریکلس ‘ای اسپیس پلازہ شامل ہیں ۔ اس کاروائی میں ڈپٹی کمشنر(ترقیات) ویلاس بھوسی کر ‘ ڈپٹی کمشنر(انتظامیہ)سدھیر انگولے ‘اسسٹنٹ کمشنر راجیش چوہان ‘اسسٹنٹ کمشنر فرحت اللہ بیگ ‘اسٹیڈیم مینجر رمیش چاورے ودستہ کے دیگرملازمین نے حصہ لیا۔