ناندیڑ : دھوکہ باز توفیق بابا کا پردہ فاش‘ پولس نے گرفتار کیا

ناندیڑ:7 فروری۔( ورق تازہ نیوز) انسداد توہم پرستی کمیٹی (اے آر سی) اور پولیس نے کاسرالی سے ایک دھوکہ بازبابا کو گرفتار کیا ہے جو خدائی طاقت ہونے کے بہانے توہم پرستی پھیلا رہا تھا۔

بلولی تعلقہ کے کاسرالی میں واقع دستگیر درگاہ میں توفیق بابا کے پاس روزانہ کئی شہری مسائل اور بیماریوں کے سلسلے میں جاتے تھے۔ توفیق بابا شہریوں سے پیسے بٹورتا تھا۔ وہ شہریوں کو یہ کہہ کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا کہ ان کی پریشانی اور بیماری جادو یا کرتوتوں کی وجہ سے ہے۔

توفیق بابا چند شہریوں کو اکٹھا کر کے اپنے جسم میں خدائی طاقت ہونے کا بھرم پیدا کرتے تھے۔ شکایت کے بعد ناندیڑ ضلع انسداد توہم پرستی کمیٹی کے کارکن بلولی پولس اسٹیشن گئے اور پولیس افسران کو تفصیلی جانکاری دیں۔

اس کے بعد بلولی پولس اور اے آر سی کے عہدیداروں سمراٹ ہٹکر، کملاکر جمدادے اور کارکنوں نے کاسرالی میں سیٹنگ آپریشن کیا۔

اس میں توفیق بابا کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ پولیس انسپکٹر شیواجی ڈوئی پھوڑے اور پولیس عملہ نے توفیق بابا کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف بلولی پولس اسٹیشن میں انسداد جادو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا۔

اس کاروائی میں سب انسپکٹر سید ایم۔ زیڈ، انسپکٹرروپالی کامبلے، پولیس کانسٹیبل شندے ‘جی۔ بی.، بھرت فٹاڑے، کورنوڑے بی۔ ایس نے حصہ لیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading