ناندیڑ:خوفناک سڑک حادثہ میں قدیم شہر کے چار نوجوان ہلاک۔ایک شدید زخمی

ناندیڑ / لاتور :4/ مارچ۔(ورق تازہ نیوز)- لاتور -ناندیڑ قومی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے گنے کے ٹریکٹر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ناندیڑ کے چار نوجوان کی موت ہو گئی۔ ایک شخص شدید زخمی ہے۔

یہ خوفناک حادثہ اتوار 3/ مارچ کی علی الصبح دیو درشن کے لیے تلجا پور جاتے ہوئے اشٹاموڈ اور مہلنگرا پٹی کے درمیان پیش آیا۔ تمام مرنے والے ناندیڑ شہر کے صرافہ اور ہولی علاقوں کے رہنے والے ہیں۔

ناندیڑ کے پانچ نوجوان ایم۔ ایچ۔ 26 ب۔ سی۔ کار نمبر 8286 میں تلجا پور جارہے تھے۔ لاتور-ناندیڑ شاہراہ پر ایک کسان کا گنے کا ٹریکٹر اشٹاموڈ اور مہلنگرا پٹی کے درمیان کھڑا تھا۔ اس وقت تیز رفتاری سے چلنے والی کار کو سڑک کے کنارے کھڑا ٹریکٹر نظر نہیں آیا اور کار پیچھے سے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

اس خوفناک تصادم میں کار میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دو دیگر کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ایک شدید زخمی ہے اور سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی کے لواحقین کی شکایت کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کار میں سوار شیورام ہریش چندر لنکادھائی (عمر 26) ساکن قلعہ روڈ ناندیڑ، مونو بالاجی کوتوال (عمر 27)، نرمن راجا رام کٹرے (عمر 33)، کرشنا یادو رہائشی۔ ناندیڑ چل بسے اور شبھم کشور لنکادھائی ۔ ناندیڑ شدید زخمی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading