ناندیڑ:4/ مارچ ۔( ورقِ تازہ نیوز)شہر کے شیواجی نگر علاقے کے انڈسٹریل ایریا میں واقع فرنیچر کی دوکانوں میں کل رات دیر گئے آگ لگنے سے پندرہ سے زائد دوکانیں جل کر خاکستر ہوئی ہیں۔
اس بارے میں مختصر تفصیل یوں ہیکہ کل رات دو بجے شیواجی نگر علاقے میں واقع انڈسٹریل ایریا میں لکڑی کے کارخانہ ہیں جہاں پر فرنیچر اور دیگر سامان تیار کیا جاتا ہے۔

جیسے ہی رات کے وقت آگ لگنے کی اطلاع دوکانداروں کو ملی وہ اپنی دوکانوں پر پہنچ گئے ۔ فائر بریگیڈ عملے کو اطلاع دی گئی ۔ایک اطلاع کے مطابق تقریبا پندرہ دوکانیں جل گئ ہیں جس میں لاکھوں روپوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔

