ناندیڑ:11جنوری(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ سے متصل عثمان نگرموضع کی جامع مسجد مےںآج بروز جمعہ کو جناب شےخ عبدالستارصاحب جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماءناندیڑ نے خطاب فرماتے ہوئے کہاکہ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہےں کہ آپ ﷺ نے فرماےا ”جو شخص اپنی دو بےٹےوں کی پرورش کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کےلئے جنت کے آٹھ دروازے کھولےں گے “۔موصوف نے مسلم لڑکیوں کی شادیوں میں لین دین کی وجہہ سے تاخیر پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے اس علاقہ کا ایک واقعہ سنایا کہ اےک غرےب گھر کی مسلم لڑکی غےرمسلم کے ساتھ مےں چھ ماہ تک فرار تھی ۔ سیڈکو پولےس اسٹےشن مےں جاکر انھوں نے اور جمےعت العلماءضلع جنرل سیکریٹری جناب سلےم دےشمکھ سدی ، نے اُس لڑکی سے بات چیت کی تو اُس نے تشویش کے ساتھ کہا کہ مےرے ماں باپ کے پاس جہےز کے لئے پےسے نہےں تھے جوڑے کی رقم کیلئے پےسے نہےں تھے اس لئے مےں غےرمسلم کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ افسوس کی بات یہ تھی کہ وہ لڑکی ہندو مذہب اختیارکرچکی تھی ۔ الحمداللہ !جمعےت العلماءکی کوشش و سمجھانے سے لڑکی نے دوبارہ اسلام قبول کرلیا۔ پھر اُسے سڈکو پولےس اسٹےشن سے گھر واپس بھےج دےا گےا ۔ شےخ عبدالستارنے اپنے خطاب میںمزید کہا کہ ناندےڑ مےں سروے کے مطابق سات ہزار سے زائد مسلم لڑکےاں اپنی شادی کی عمر سے آگے نکل گئی ہےں ‘ہاتھ پےلے ہونے کا انتظار کررہی ہےں ۔ ان لڑکےوں کا قصور مےری نظر مےں ےہ ہے کہ ان کے ماں باپ غرےب ہے ےا پھر معاشرہ ان کے گھر سے آنکھ مچولی کررہا ہے ۔ غرےب ماں باپ کے پاس معاشرے کو تباہ کرنے والے رسم جےسے گھوڑے ، جوڑے کی رقم دےنے کے لئے کچھ نہےں ہے ۔ معاشرے کے حالات اس حد تک بدتر ہوگئے ہےں جس کافائدہ غیر مسلم نوجوان اٹھارہے ہیں۔آخر میں انھوں نے مسلمانوں سے پُرخلوص اپیل کی کہ ” اے مسلمانوں جوڑے کی رقم لےنا بہت بڑا گناہ ہے اس سے بچو “ ۔