ناندیڑبریکینگ نیوز:پولس فائرئنگ میں مجرم زخمی

murder
مجرم ویکاس ہٹکر

ناندیڑ:7۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ سے قریب لوہا میں 16 سالہ لڑکے کو فرار کرکے لانے والے مجرم پر فائرئنگ کرکے ایل سی بی نے اس لڑکے کو آزاد کروایا ہے ۔ یہ واقعہ آج 7اگست کوشام چھ بجے نیلا روڈ پر پوئینی پوائنٹ کے پاس رونما ہوا ۔

مختصر تفصیل کے مطابق وشنوپوری میں رہنے والے ویلاس ہٹکر نامی شخص نے شوبھم سنتوش گیری کو اغواءکرلیاتھا اورا سے لے جانے کی فراغ میں تھا اسی دوران لوکل کرائم برانچ کو اسکی اطلاع ملنے پرفوری مجرم کاتعاقب کیا جب ویکاس ناندیڑ سے قریب نیلا روڈ پر تھاپولس نے اسے دیکھ لیااور لڑکے کو چھوڑنے کی درخواست کی لیکن ویکاس نے ایساکرنے سے منع کردیااور شوبھم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔

اسی دوران پولس نے کسی طرح لڑکے کو ویکاس کی تحویل سے آزاد کروایا مگرپولس کو ہٹکر پرفائرئنگ کردی پڑی جس میں وہ زخمی ہوگیا ۔ فی الحال اسے علاج کیلئے اسپتال میںداخل کیاگیا ہے اور حالت مستحکم ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading