ناندیڑ:اتوارہ پولس نے دیسی پستول ‘دو زندہ کارتوس سمیت ملزم کوگرفتارکیا

ناندیڑ:5مارچ (ورق تازہ نیوز)اتوارہ پولس اسٹیشن کے جرائم دستہ نے ٹرک ڈرائیور کی تحویل سے دیسی ساخت کی پستول‘دوزندہ کارتوس ضبط کئے ہے اسکے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ در ج کیاگیا ہے ۔

چارمارچ کی شب اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی صاحب راو نرواڑے نے اپنے پولس اسٹیشن کے جرائم دستہ کے چیف دتاتریہ کاڑے ‘پولس عملدار وکرم واکڑے ‘شیخ ستار او رحبیب چاوس کواطلاع دی کہ مال ٹیکڑی پُل کے قریب ایک شخص کے پاس دیسی پستول موجودہے ۔اس اطلاع کے فوری بعد رات تین بجے جرائم دستہ نے جال بچھایااور صبح پانچ بجے امجد خان انورخان ساکن اقبال نگرگاڑے گاوںروڈ ناندیڑ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔

اسکی تحویل سے ایک دیسی کٹہ‘دوزندہ میگزین(کارتوس ) ضبط کئے گئے ۔اس معاملے میںاتوار ہ پولس نے پیشہ سے ٹرک ڈرائیور امجدخان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading