ممبئی : بالی وڈ میں اپنی ایکٹنگ کا لوہا منوا چکے نانا پاٹیکر کی ماں نرملا پاٹیکر کا آج منگلوار کو انتقال ہوگیا ۔ وہ 99 سال کی تھیں ۔ خبروں کے مطابق ان کی ماں کی آخری رسومات شام کو ہی ممبئی کے اوشیوارا کے شمشان گھاٹ میں کیا گیا ۔
اس دوران فلم انڈسٹری کے لوگ بھی ان کے یہاں پہنچے ۔ نانا سمیت ان کے پریوار اور قریبی لوگوں نے نرملا پاٹیکر کی آخری رسومات میں حصہ لیا ۔ نانا پاٹیکر کی ماں نرملا نے جب آخری سانس لی اس وقت نانا گھر پر موجود نہیں تھے ۔ جب وہ گھر پہنچے تب انہیں ماں کے انتقال کی جانکاری ملی ۔
#NanaPatekar #Mother #Died