اس مہینے ریلیز ہوئی اداکار وکی کوشل کی فلم ”اری دی سرجیکل سٹرائیک ” نے باکس آفس پر کافی دھمال مچا رکھا ہے۔اس فلم نے اب تک 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ناظرین فلم کی کافی تعریف بھی کر رہے ہیں۔اس دوران اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے عوام سمیت اداکار وکی کوشل کوانتہائی خاص تحفہ دیا ہے ۔
میڈیا میں چل رہی خبروں کی مانیں تو یوگی آدتیہ ناتھ نے فلم ”اری دی سرجیکل سٹرائیک” کو ریاست میں ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ” اری دی سر جیکل سٹرائیک ”سال 2016 کو ہندوستانی فوج کی طرف سے پاکستان پر کئے گئے سرجیکل سٹرائیک پر مبنی فلم ہے ۔اس سر جیکل سٹرائیک کے بعد ملک کے عوام نے مودی حکومت کی کافی تعریف کی تھی ۔ یوگی آدتیہ ناتھ یوگی حکومت کے اس فیصلہ کا اس فلم کے میکرز کو پورا فائدہ ملے گا۔ٹکٹ کے دام کم ہو جانے کے بعد زیادہ سے زیادہ ناظرین سینما گھروں کی جانب رخ کر سکتے ہیں۔
#Bollywood #YogiAdityanath #Announced #TaxFree #Film #UriTheSurgicalStrike #YogiGovernment