نئی دہلی: اسد الدین اویسی کی طرف دی گئی متازعہ (اشتعال انگیز) تقریر پر دہلی پولیس نے اپنی کلوزر رپورٹ پیش کی تھی۔ دہلی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس معاملے کی اب تک کی تحقیقات میں کچھ بھی خاص ہاتھ نہیں لگا اورجو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اس کا اورجنل سورس نہیں مل پایا ہے اور اس کی وجہ سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا نقلی ۔ لہٰذا وہ اس معاملے کو بند کرنا چاہتی ہے۔ اس رپورٹ کودہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے مسترکرتے ہوئے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ معاملے کی جانچ دوبارہ کرے ۔ساتھ ہی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں گواہ اور دستاویزات جمع کرنے کے بعد تفتیش مکمل کریں اور اس کی اطلاع کورٹ کو سونپے۔
آپکو بتادیں کہ2014 میں نریندر مودی کے پارلیمانی انتخابات جیتنے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مودی حکومت اور ہندو رہنماؤں کو لے کراپنی تقاریر میں انتہائی قابل اعتراض باتیں کہی تھیں، جسکا ویڈیویو ٹیوب پربھی اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
اسی معاملے پر اجے گوتم نے دہلی میں کورٹ کے حکم پر ہی ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اس معاملے میں جان بوجھ کر ڈھیلا رویہ اپنا رہی ہے۔پولیس چاہتی تو لیب سے اسد الدین اویسی کے آڈیو نمونے لے کر بڑی آسانی سے معلوم کر سکتی تھی کہ اس ویڈیو میں ان کی آواز ہے یا نہیں۔
#NewDelhi #KarkardoomaCourt #AsaduddinOwaisi #DelhiPolice #HateSpeech #ClosureReport #NarendraModi Asaduddin Owaisi AIMIM Asaduddin Owaisi News Aimim- All India Majlis-E-Ittehadul Muslimeen Akbaruddin Owaisi – Youth Icon Asaduddin Owaisi & Akbaruddin Owaisi Fan’s Club