نئی نویلی دلہن کا قتل، ملزم شوہر پولس کی تحویل میں

اندور، 28 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں اندور شہر کے سنیوگیتا تھانہ علاقہ میں گزشتہ رات اپنے شوہر کے ذریعہ اپنی نئی نویلی دلہن کے قتل کا معاملہ سامنے آیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولس ہری نارائنچاری مشرا کے مطابق پولس نے ملزم شوہر ہرش شرما کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ مقتولہ انشو کی لاش کوپوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ واردات کی تحقیقات کے لیے پولس واقعے کے حوالے سے ان دونوں کے اہل خانہ سے معلومات اکٹھا کررہی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولس ہری نارائنچاری مشرا کے مطابق پولس نے ملزم شوہر ہرش شرما کو حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ مقتولہ انشو کی لاش کوپوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔ واردات کی تحقیقات کے لیے پولس واقعے کے حوالے سے ان دونوں کے اہل خانہ سے معلومات اکٹھا کررہی ہے۔

دوسری جانب پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پر تیز دھار دار ہتھیار سے حملہ کیے جانے کے نشانات ملے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ہرش شرما نے بھی انشو کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ چھاؤنی علاقہ کے باشندے ہرش نے اپنی ہی کمپنی میں کام کرنے والی انشو کے ساتھ اگست 2020 میں محبت کی شادی کی تھی۔ قتل کی وجہ اس کی مشکوک شبیہ ہونا بتایا جارہا ہے۔ پولس اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔